نئی دہلی، 02 اگست (ایجنسی) آسام میں قومی شہری رجسٹر (این آرسي) کےمسئلےپر راجیہ سبھا میں ترنمول کانگریس کا ہنگامہ آج بھی جاری رہا جس سے ایوان کی کارروائی جمعہ تک کیلئے ملتوی کرنی پڑی۔
چیئرمین ایم وینکیا نائيڈو نےلنچ کے بعد ایوان کی کارروائی شروع کرتے ہوئے کسانوں سے متعلق"زرعی پیداوار کی کم از کم امدادی قیمت میں اضافے اور چیلنجوں" پر بحث کرانے کی کوشش کی تو ترنمول کانگریس کے ڈیریک او برائن اپنی جگہ پر کھڑے ہو گئے اور این آرسي کے معاملے پر وزیر اعظم نریندر مودی سے بیان دینےکامطالبہ کیا۔
text-align:="" start;"="">اس پر چیئرمین نے کہا کہ گزشتہ تین دن سے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ ارکان کے اعتراضات اور خدشات کا جواب دینے کے لئے ایوان میں آ رہے ہیں، لیکن ان کو موقع نہیں دیا جا رہا ہے۔ یہ وزیر داخلہ کے ساتھ ناانصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ نے اس معاملے پر اپنا بیان ایوان کی ٹیبل پر رکھنے کی اجازت مانگی ہے۔
ایوان میں حزب اختلاف کے رہنما غلام نبی آزاد نے کہا کہ این آرسي قومی اہمیت کا مسئلہ ہے۔ اس پر تمام ارکان کو بولنے کا موقع ملنا چاہئے۔ لوگ اپنے چنندہ اراکین سے بحث نہ کرنے کے سلسلے میں سوال پوچھ رہے ہیں۔ کانگریس کے بھونیشور كلتا نے کہا کہ یہ آسام کا مسئلہ ہے اس لئےریاست کے تمام ارکان کو بولنے کا موقع ملنا چاہئے۔ چیئرمین نے ان مطالبے سے اتفاق کیا۔