کلکتہ/13 دسمبر(یو این آئی)وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج ایک بار پھر بنگال میں شہریت ترمیمی بل اور این آر سی کو نافذ نہیں کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے خلاف ریاست گیر مہم چلائی جائے گی بنگال کے سیاحتی شہر دیگھا میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این آر سی اور شہریت
ترمیمی بل ایک ہی سکے کے دورخ ہیں اور دونوں کا مقصد ایک خاص کمیونیٹی کو نشانہ بناناہے۔
وزیرا علیٰ نے کہا کہ مذہبی تفریق پر مبنی کوئی بھی قدم کو بنگال میں پذیرائی نہیں ملے گی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ این آر سی اورشہریت ترمیمی بل کی وجہ سے ہندوستان اپنے دوستوں سے محروم ہوجائے گی۔