the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
دہرادون : اتراکھنڈ کے مدارس میں اب پہلی مرتبہ یوگا پڑھایا جائے گا۔ اقلیتی بہبود کے دفتر میں منعقدہ میٹنگ میں جن تین موضوعات کو آپشنل طور پر شامل کیا گیا ، ان میں سے ایک یوگا بھی ہے۔ اتراکھنڈ مدرسہ بورڈ میں تین دن تک چلی طویل میٹنگ میں کئی بڑے فیصلوں پر کمیٹی ممبران نے مہر لگائی ۔ اتراکھنڈ مدرسہ بورڈ کے ڈپٹی رجسٹرار اخلاق احمد کے مطابق جن تجاویز کو بورڈ ممبران نے منظوری دی ہے ، ان میں مدارس میں فزیکل ایجوکیشن کے طور پر یوگا کو آپشنل سبجیکٹ کے طور پر شامل کرنا بھی ایک ہے۔

بورڈ کی نصابی کمیٹی کی میٹنگ میں شامل ممبران اور مدارس کے ذمہ داروں کا ماننا ہے کہ مدارس میں یوگا کی تعلیم دینے سے بچوں کی صحت اور تندرستی



میں اضافہ ہوگا۔ مدرسہ جامعہ اصلاح البنات روڑکی کے ناظم نسیم احمد کا کہنا ہے کہ نماز کے دوران بھی جسمانی ورزش ہوتی ہے ، لہذا کھیل کود اور یوگا کو مدارس میں سبجیکٹ کے طور پر شامل کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

اب اتراکھنڈ میں مدارس اسلامیہ میں ہوگی یوگا کی تعلیم ، مدرسہ بورڈ نے پاس کی تجویز
یوگا کو لے کر جس طرح سے ملک میں ماحول بنا ہے اور جس طرح سے مرکز کی بی جے پی حکومت نے ایجنڈہ کے تحت یوگا کو وزارت آیوش میں شامل کیا ہے ، اس سے تو یہ صاف ہے کہ یوگا کو فروغ دینے کی ہر ممکن کوششیں کی جارہی ہیں۔ مگر اتراکھنڈ کے مدارس میں جسمانی تعلیم کے نام پر یوگا کو شامل کرنے سے ایک نیا تنازع کھڑا ہونا تقریبا طے مانا جارہا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.