ممبئی/8ستمبر(ایجنسی) ریزرو بینک آف انڈیا نے کٹے پھٹے نوٹ بدلنے کے قوانین میں بدلاؤ کیا ہے، ریزرو بینک نے دوہزار روپے ، دوسو روپے اور دیگر کم قیمت پیش کیے جانے کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا ہے ، سال 2016 کے نومبر میں نوٹ بندی کے بعد ریزرو بینک نے 200 روپے اور 2000 روپے کے نوٹ پیش کیے، اسکے علاوہ 10 روپے، 20 روپے ، 50 روپے، 100 روپے اور 500 روپے چھوٹے نوٹ پیش کیے تھے.
18px; text-align: start;">پہلے قانون میں کوئی ایسا بندوبست نہیں تھا ، جس کی بنیاد پر بینک 2000 اور 200 روپے کے گندے ، پرانے یا کٹے پھٹے نوٹ بدل سکیں ۔ نوٹ بدلنے کا قانون آر بی آئی ایکٹ کی دفعہ 28 کے تحت آتا ہے۔ اس میں نوٹ بندی کے پہلے جیسے ہی کٹے پھٹے یا گندے نوٹ بدلنے کی اجازت تھی ، نوٹ بندی کے بعد ریزرو بینک نے اب تک اس میں کوئی بھی تبدیلی نہیں کی تھی ۔ اب نئے مسودے میں ترمیم کرکے 200 اور 2000 روپے کے نوٹ بدلنے کا بندوبست کیا گیا ہے۔