ذرائع:
حیدرآباد کے شہری اب لینڈ یوز انفارمیشن سروس کے تحت تلنگانہ اسٹیٹ بلڈنگ پرمیشن اپروول اینڈ سیلف سرٹیفیکیشن سسٹم (TS-bPASS) کے ذریعہ اراضی کے استعمال کی صورتحال کی جانچ کرسکتے ہیں اور اس
کے مطابق اپنے منصوبوں کو انجام دے سکتے ہیں۔
اس سروس کا باقاعدہ آغاز 15 فروری کو کیا گیا تھا۔ فی الحال، سروس کو گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (GHMC) اور حیدرآباد میٹروپولیٹن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (HMDA) حدود میں سروے نمبروں تک بڑھایا جا رہا ہے۔