نئی دہلی، 05 جولائی (یو این آئی) الیکشن کمیشن نے منگل کے روزنائب صدر کے انتخاب کے لیے نوٹیفکیشن جاری کر دیا الیکشن کمیشن کے مطابق نائب صدر کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی 19 جولائی تک جمع کرائے جاسکتے ہیں کاغذات
نامزدگی کی جانچ پڑتال 20 جولائی کو ہوگی اور 22 جولائی تک نام واپس لیے جاسکیں گے کمیشن کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اگر ضرورت پڑی تو پولنگ 6 اگست کو ہوگی۔
نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو کے عہدے کی مدت 10 اگست کو ختم ہو رہی ہے۔