the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

آج سے داخل کی جاسکتی ہیں پرچہ نامزدگیاں 

حیدرآباد: مرکزی الیکشن کمیشن نے تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے لئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے عمل کابھی آغاز ہو گیا۔ پرچہ نامزدگیاں جاریہ ماہ کی 10 تاریخ تک قبول کی جائیں گی۔ اتوار کے علاوہ باقی دنوں میں صبح 11 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک الیکشن ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں پرچہ نامزدگیاں وصول کئے جائیں گے۔ پرچہ نامزدگی آن لائن پر کرکےدرخواست امیدوارخود موجود ہوتے ہوئے ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کریں۔ دوسری طرف، تمام سیاسی رہنما پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے لئے اچھے مہورت کے لئے تیار ہو رہے ہیں۔ تلنگانہ میں انتخابات کا موسم چل رہا ہے۔ اسی طرح جاریہ مہینے کی 13 تاریخ کو نامزدگیوں کی تنقیح کی جائےگی۔ جبکہ پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 15 نومبر ہے۔

الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن کے عمل کے تحت تمام احتیاطی تدابیر



اختیار کی ہیں۔ مرکزی الیکشن کمیشن نے ریاست تلنگانہ کے 67 آئی اے ایس اور 39 آئی پی ایس افسران کو انتخابی مبصر کے طور پر مقرر کیا ہے۔ انتخابی اخراجات پر نظر رکھنے کے لئے 60 آئی آرایس اہلکاروں کو خصوصی طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ ہر افسر کو اسمبلی کے دو حلقے تفویض کئے گئے ہیں۔ حکام اس وقت سے لاگت کا حساب لگائیں گے جب امیدوار اپنی نامزدگی داخل کرے گا۔
پرچہ نامزدگی داخل کرنے والے ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں سی سی ٹی وی کیمروں سے ہر قسم کے سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کی جائے گی۔ ریٹرننگ آفیسر کے دفتر سے 100 میٹر کے فاصلے تک دفعہ 144 نافذ رہےگا۔ ورنگل سے تعلق رکھنے والے وینکٹیشور سوامی نے کہا کہ پارٹی کے کئی لیڈران اچھے مہورت کے لئے ان سے رابطہ کررہے ہیں۔ دوسری جانب تمام سیاسی جماعتوں نے اس بات کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی قانونی ٹیمیں تشکیل دی ہیں کہ نامزدگی کے عمل میں کوئی غلطی نہ ہو۔ تلنگانہ میں جاریہ ماہ کی 30 تاریخ کو انتخابات ہوں گے۔ نتائج کا اعلان 3 دسمبر کو کیا جائے گا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.