نئی دہلی، 27 اگست (یو این آئی) سپریم کورٹ نے پورے ملک کے ہائی کورٹس کے اہلکاروں کے لیے یکساں تنخواہ ،خدمات اور شرائط کا مطالبہ کرتے ہوئے دائر عرضی پر جمعہ کے روز مرکزی حکومت سے جواب طلب کیا۔
جسٹس اے ایم کھانولکر اور جسٹس سنجیو کھنہ کی بینچ نے آل انڈیا ہائی کورٹ امپلائیز فیڈریشن کی عرضی پر مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب
کیا ہے۔
عرضی گذار نے پورے ملک کے ہائی کورٹس کے لیے یکساں تنخواہ، بھتہ (ویج) اور خدمات شرائط متعین کرنے کی ہدایت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
عرضی گذار نے پورے ملک کے اہلکاورں کے مقدمات کو جسٹس پی وینکٹ ریڈی یا کسی دیگر سبکدوش جسٹس کی قیادت والے کمیشن کو سونپنے کی بھی درخواست کی ہے۔
یہ عرضی وکیل میوری رگھوونشی کے ذریعے دائر کی گئی ہے۔