چھندواڑہ، 26اپریل (ایجنسی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہوئے بالی ووڈ کے معروف فلم اداکار شتروگھن سنہا نے وزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے صدر امت شاہ کو نشانہ بناتے ہوئے آج کہا کہ بی جے پی میں آمریت کا دور ہے اور ان دونوں لیڈروں کے علاوہ کسی کا احترام نہیں ہے۔
مسٹر سنہا نے آج چھندواڑہ کے پانڈورنا میں کانگریس کے امیدوار نکلناتھ کی حمایت میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی
حکومت کی مدت کار میں اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) قانون لاکر کاروباریوں کو پریشان کرنے کا کام کیا گیا۔ کاروباریوں کی راحت نہیں ملی بلکہ ان کے اس قانون سے انہیں سب سے زیادہ پریشانی اٹھانی پڑی ہے۔
جلسہ سے ریاست کے وزیراعلی کملناتھ نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ چھندواڑہ ضلع کے عوام نے اسمبلی انتخابات میں ہی مسٹر مودی کو سمجھا دیا تھا، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے لوک سبھا انتخابات کے دوران چھندواڑہ کی طرف دیکھنا بھی پسند نہیں کیا۔