نئی دہلی، 26 دسمبر :- دہلی میٹرو کے بڑھے کرایہ پر مرکزی حکومت کے ساتھ کھینچ تان کے بعد دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے ان کودہلی میٹرو ریل کی مجینٹا لائن کے افتتاح
میں مدعو نہ کرنے پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا لیکن دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کے ٹویٹس ،ری ٹويٹ کرکے اپنے من کی
بات ظاہر کی۔
مسٹر سسودیا نے ٹویٹ کیا’’دہلی میٹرو کے افتتاح میں دہلی کے وزیر اعلی کو مدعو نہ کرنا دہلی کے عوام کی توہین ہے۔
ان کو ڈر تھا کہ کہیں کجریوال دہلی کے لوگوں کے لئے وزیر اعظم سے میٹرو کا کرایہ کم کرنے کا مطالبہ نہ کر دیں‘‘۔