the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی ، 5 اکتوبر (یو این آئی) فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل وی آر چودھری نے منگل کے روز کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان گٹھ جوڑ اتنی تشویش کی بات نہیں ہے اور فضائیہ دونوں محاذ پر بیک وقت کسی بھی ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہے، لیکن پاکستان سے چین میں مغربی ٹیکنالوجی کی منتقلی تشویشناک ہے۔
ایئر چیف مارشل نے کہا کہ چینی فضائیہ اب بھی لائن آف ایکچول کنٹرول کے قریب اپنے علاقے میں تین فضائی اڈوں پر تعینات ہے ، لیکن یہ اور دیگر بنیادی ڈھانچے کی تیاریوں سے ہندوستانی فضائیہ کوئی اثر نہیں پڑ رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ آئندہ دہائی کے



اختتام تک فضائیہ میں جنگی طیاروں کے سکواڈرن کی تعداد منظور شدہ 42 کے بجائے 35 تک پہنچ جائے گی۔
پاکستان اور چین کی افواج کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کے بارے میں پوچھے جانے پر ایئر چیف مارشل چودھری نے فضائیہ کے 89 ویں یوم تاسیس سے قبل سالانہ پریس کانفرنس میں کہا کہ کچھ ممالک کی افواج ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتی ہیں اور ان کے افسران بھی بات چیت کرتے ہیں۔ ایک دوسرے سے ملتے ہیں اور بات کرتے ہیں ڈرنے کی کوئی بات نہیں لیکن مغربی ٹیکنالوجی کی پاکستان سے چین میں منتقلی تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ فضائیہ دو محاذ پر بیک وقت کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.