: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
کوئمبٹور، 26 فروری (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لیڈر امت شاہ نے بدھ کو کہا کہ حد بندی کے بعد تمل ناڈو کی ایک بھی لوک سبھا سیٹ کم نہیں ہوگی۔
مسٹر شاہ نے آج پیلا میڈو میں بی جے پی کے پارٹی دفتر کا شمع روشن کر کے افتتاح کیا اور ویڈیو
کا نفرنسنگ کے ذریعہ رامناتھ پورم اور تر و ناملائی میں پارٹی دفاتر کا بھی افتتاح کیا۔ اس کے بعد پارٹی
کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے دراوڑ منیتر اکز گم (ڈی ایم کے ) پر سخت حملہ کیا اور کہا کہ مجوزہ حد بندی کے تحت، تمل ناڈو سمیت جنوبی ریاستوں میں ایک بھی لوک سبھا سیٹ کم نہیں ہو گی۔
قابل ذکر ہے کہ مسٹر اسٹالن نے کہا تھا کہ آبادی کی بنیاد پر حد بندی کے تحت تمل ناڈو میں لوک سبھا کی آٹھ سیٹیں کم ہو جائیں گی۔
انہوں نے کہا تھا کہ حد بندی ایک مہلک تلوار ہے جو جنوبی ریاستوں پر لٹک رہی ہے۔