the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی ، 26 فروری ( یواین آئی ) شمال مشرقی دہلی میں شہریت ترمیمی قانون (سي اے اے ) کے خلاف رونما ہوئے تشدد سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 20 ہو گئی ہے ۔ علاقے میں دفعہ 144 نافذ ہونے کے باوجود بھی گوکل پوری میں آج صبح کچھ فسادیوں نے ایک دکان میں آگ لگا دی۔پورے ضلع میں اضافی سکیورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے اور پولیس کے اعلی افسران مسلسل حالات پر نظر بنائے ہوئے ہیں لیکن حالات اب بھی کشیدہ ہیں ۔گرو تیغ بہادر اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سنیل کمار گوتم کے مطابق 189 زخمی افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا جس میں سے 20 لوگوں کی موت ہو چکی ہے ۔اسپتال ذرائع نے بتایا کہ دس سے زائد افراد کی حالت اب بھی نازک بنی ہوئی ہے ۔ اس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے ۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے شمال مشرقی دہلی کے کچھ علاقوں کی صورتحال کو سنگین قرار دیتے ہوئے لوگوں میں اعتماد پیدا



کرنے کے لئے فوج تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ مسٹر کیجریوال نے آج ٹویٹ کر کے کہا کہ تشدد سے متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر کرفیو نافذ کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو خط لکھ رہے ہیں۔مسٹر کیجریوال نے کہا کہ وہ شب بھر بڑی تعداد میں لوگوں کے رابطے میں تھے ۔ حالات انتہائی سنگین ہیں ۔ پولیس کی تمام کوششوں کے باوجود حالات قابو میں نہیں آرہے ہیں ۔ واضح ر ہے کہ اتوار کو بی جے پی کے لیڈ ر کَپل مشرا کی اشتعال انگیز تقریر اور معمولی خشت باری کے بعد پیر کو دن بھر پورے ضلع میں پر تشدد واقعات رونما ہوتے رہے ۔ شوروم سے بڑی چھوٹی دکانوں میں آگ لگا دی گئی ۔ ایک پٹرول پمپ کو بھی نذر آتش کردیا گیا ۔ گوکل پوری میں ٹائر مارکیٹ میں آگ لگا دی گئی جسے بجھانے میں فائر بریگیڈ کے عملے کو سخت مشقت کرنی پڑی ۔ اس مارکٹ کی تقریباََ سبھی دکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.