کوریا/29نومبر(ایجنسی)شمالی کوریا کے نئے میزائل تجربے پر چین نے 146سنگین تحفظات145 کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بحران کے حل کی خاطر پرامن مذاکرات کا سہارا لینا چاہیے۔ بدھ کے دن چینی وزارت خارجہ کی طرف سے تجویز کیا گیا کہ خطے میں امریکی فوج کو اپنی
عسکری مشقیں منسوخ کر دینا چاہیں، جس کے جواب میں پیونگ یانگ کو اپنا میزائل پروگرام بھی روک دینا چاہیے۔ شمالی کوریا نے قریب دو ماہ کے وقفے کے بعد ایک نیا بیلاسٹک میزائل ٹیسٹ کیا، جس پر ہمسایہ ممالک نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کی درخواست کر دی۔ سلامتی کونسل کا یہ اجلاس آج بدھ کی سہ پہر منعقد ہو گا۔