پیانگ یانگ/5مئی(ایجنسی) جدید تعلق کے رخ پر ایک قدم اور آگے بڑھاتے ہوئے اب شمالی اور جنوبی کوریا ہموقت بھی ہوگئے۔پیش قدمی سے کام لیتے ہوئے شمالی کوریا نے اپنا ٹائم زون بدل کر جنوبی کوریا سے ہم آہنگ کرلیا ہے۔یہ اطلاع شمالی کوریا ئی سرکاری میڈیا نے دی ہے۔
Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">شمالی کوریا جاپان اور جنوبی کوریا سے آدھا گھنٹہ پیچھے چل رہا تھا ۔واضح رہے دونوں ملکوں کے سربراہان نے پچھلے ہفتے تاریخی ملاقات کی تھی۔غیرفوجی علاقے کے قصبے پان منجوم میں جہاں دونوں ملکوں کے رہنما ملے تھے،دو گھڑیاں لگی ہیں جو دونوں ملکوں کا اب ایک ہی وقت بتا رہی ہیں۔ بتایا جاتا ہےکہ ملاقات کے بعد شمالی کوریا کے کم جونگ کو ان گھڑیوں پر الگ الگ وقت دیکھ کر دکھ ہوا تھا۔