ایودھیا، 6 دسمبر:- ایودھیا میں متنازعہ ڈھانچہ منہدم ہونے کی 25 ویں برسی پر معمولات زندگی تو معمول پر ہے لیکن پولیس سخت چوکسی برت رہی ہے۔
برسی کو ہندو اور مسلمان اپنے اپنے طریقے سے منا رہے ہیں. وشو ہندو پریشد اور کچھ دیگر ہندو تنظیم فتح یا شوریہ دیوس کی حیثیت سے پروگرام منعقد کر
رہے ہیں جبکہ مسلمانوں کی جانب سے ’یوم غم ‘ منایاجا رہا ہے. بائیں بازو کی پارٹیوں نے اس دن کو آئین بچاؤ دن کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے. مسلمانوں نے کہیں کہیں تجارتی ادارے بند رکھے ہیں۔
وی ایچ پی ہیڈکوارٹر کارسیوک پورم میں دوپہر بعد اجتماع کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔