the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی، 10 دسمبر (یو این آئی) حکومت نے منگل کے روز لوک سبھا میں کہا کہ وادی کشمیر میں حالات معمول پر ہیں اور انتظامیہ جب بھی فیصلہ کرے گی حتیاط کے طور پر گرفتار کئے گئے سیاسی پارٹیوں کے کو رہا کردیا جائے گا وزیر داخلہ امت شاہ نے وقفہ سوالات کے دوران کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری کے ایک ضمنی سوال کے جواب میں کہا کہ جہاں تک وادی کے عوام کا سوال ہے تو ان کے حالات معمول پر ہیں۔ انہوں نے اپوزیشن کانگریس پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’’کانگریس کی حالت میں نارمل نہیں کرسکتا ‘‘۔ انہوں نے کہا تھا کہ دفعہ 370 ہٹائے جانے سے وہاں فساد برپا



ہوجائیں گے... لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔
سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں کی رہائی کے بارے میں مسٹر شاہ نے کہا کہ ’’ ایک دن زیادہ کسی کو رکھنے کی ہماری کوئی خواہش نہیں ہے۔ وہاں انتظامیہ کے فیصلہ کرنے تک ان کی رہائی ہوجائے گی‘‘۔ کچھ ارکان کے نیشنل کانفرنس کے لیڈر فاروق عبداللہ کی رہائی کے سلسلے میں اٹھائے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کانگریس پر الزام لگایا کہ اسی کی حکومت نے مسٹر عبداللہ کے والد کو 11 برس تک جیل میں رکھا تھا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت مقامی انتظامیہ کے کام کاج میں مداخلت نہیں کرتی، یہ کانگریس حکومتوں کی عادت رہی ہوگی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.