نئی دہلی/1نومبر(ایجنسی) تیل کمپنیوں نے رسوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے. کمپنیوں نے سبسڈی والے ایل پی جی کی قیمتوں میں 4.56 روپے کا اضافہ کیا ہے. قیمتوں میں اضافے کے بعد دہلی میں ایک ایل پی جی سلنڈر آپ کو 495.69 روپے میں پڑے گا.
غیر سبسڈی والے سلنڈر کی قیمت 93 روپے بڑھ گئی
ہے. اس کی قیمت بڑھ کر 742 فی سلنڈر میں ہوگئی ہے. اس سے پہلے آخری بارایک اکتوبر کو اس کی قیمت 50 روپئے بڑھ کر 649 روپے کی گئی تھی.
مرکزی حکومت نے پیچھلے سال جولائی میں ہر مہینے قیمت بڑھا کر گیس سلنڈر پر سبسیڈی ختم کرنے کا فیصلہ لیا تھا اسکے بعد سے لیکر اب تک 19 ویں بار قیمت میں اضافہ ہوا ہے.