نئی دہلی/26ڈسمبر(ایجنسی) اترپردیش کے نوئیڈا میں مسلم ملازمین کو پارک میں نماز پڑھنے سے روکنے والے نوٹس پر تنازعہ بڑھ گیا ہے، نوئیڈا پولیس کی طرف سے کمپنیوں کو نوٹس جاری کیا گیا تھا کہ وہ اپنے مسلم ملازمین کو پارک میں نماز پڑھنے سے روکے- اسکے بعد آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے اسکولیکر یوپی پولیس کو تنقید کا نشانہ بنایا، اسکو لیکر اویسی نے ٹیوٹ کیا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ یوپی پولیس کانوڑیوں پر پھو، برساتی ہے لیکن مسلمانوں کے نماز پڑھنے پر امن اور ہم آہنگی بگڑتا ہے- یہ بالکل ویسا ہوا جیسا کہ آپ مسلمانوں سے کہہ رہے ہو کہ آپ کچھ بھی کرلو ، لیکن غلطی تو آپ کی ہی ہوگی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ قانون کے مطابق یہ کہاں تک صحیح ہے کہ کوئی کمپنی یہ طے کرے کہ ایک ملازم اپنی ذاتی زندگی میں کیا کرتا ہے۔
خیال رہے کہ اترپردیش کے نوئیڈا میں عوامی مقامات پر اجازت کے بغیر نماز پڑھنے پر پولیس نے روک لگادی ہے۔ پولیس نے یہ فیصلہ نوئیڈا سیکٹر 58 کے ایک سرکاری پارک میں ہونے والی نماز کی شکایت ملنے پر کیا ۔