the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
اسٹاک ہوم ،7اکتوبر(یواین آئی)امریکی سائنس دانوں ولیم جی کیلن جونیئر اور گریگ ایل سیمنزا اور برطانونی سائنس داں پیٹر جے ریٹکلف نے مشترکہ طورپر میڈیسن میں 2019کا نوبل انعام حاصل کیاہے نوبل کمیٹی نے پیر کےروز ایک بیان میں اعلان کیاکہ یہ اعزاز اس دریافت کے لیے دیاگیاہے کہ خلیے آکسیجن کی دستیابی کو کیسے محسوس کرتے ہیں اور اسے اپنے موافق بناتے ہیں ۔اس تحقیق سے خون کی کمی اور سرطان جیسی بیماریوں کے علاج کے نئے طریقے دریافت ہوسکیں گے ۔
نوبل انعام کمیٹی نے کہا،’’ نوبل انعام یافتگان نے اس سال جو دریافتیں کی ہیں وہ فزیولوجی کےلیے بنیادی اہمیت کی حامل ہیں اور



خون کی کمی ،سرطان اور بہت سی دیگر بیماریوں سے لڑنے کے لیے نئی حکمت عملی اختیار کرنے کی راہ ہموار کی ہے ۔‘‘انعام کی رقم 913000ڈالر ہےگزشتہ سال یہ انعام مشترکہ طورپر ٹیکساس یونیورسٹی کے پروفیسر جیمس پی ایلیسن ا ورجاپان کی کیوٹو یونیورسٹی کے تاسوکو ہونجو کو ان دریافتوں کےلیے دیاگیاتھا جسکی وجہ سے سرطان کےعلاج کا نیا طریقہ وجودمیں آیا جو ٹیومر کو ختم کرنے کے لیے جسم کے دفاعی نظام کا استعمال کرتاہے ۔
نوبل انعام 1901سے ہرسال ان سائنس دانوں کو دیاجاتاہے جنھوں نے انسانیت کی بھلائی کے لیے اہم دریافتیں کی ہیں ۔
ہرسال میڈیسن کے لیے سب سے پہلے ایوارڈ دیاجاتاہے ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.