: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی:سپریم کورٹ نے متھرا کی سری کرشن جنم بھومی-شاہی عیدگاہ مسجد تنازعہ پر ایک بڑا فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت نے الہ آباد ہائی کورٹ کے مسجد کا سروے کرنے کے لئے کمشنر (کورٹ کمشنر) کی تقرری کے احکامات پر روک لگا دی ہے۔ تاہم عدالت نے کہا ہے کہ عدالت کیس کی سماعت جاری رکھے
گی۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتہ کی بنچ نے شاہی عیدگاہ مسجد کمیٹی کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے الہ آباد ہائی کورٹ کے 14 دسمبر کے حکم پر روک لگا دی۔ غور طلب ہے کہ الہ آباد ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں ایک ایڈوکیٹ کمشنر (کورٹ کمشنر) کی تقرری کا حکم دیا تھا۔ اس ایڈوکیٹ کمشنر کو مسجد کے احاطے کا سروے کرنا تھا۔