the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی ،12مارچ (ایجنسی)کانگریس صدر راہل گاندھی نے الزام لگایاہے کہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) اور بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی )کا نظریہ منافرت پھیلانے والاہے اور اسے شکست دینے کے لیے بڑی سے بڑی قربانی دینےکو تیار رہنے کی ضرورت ہے ۔

مسٹر گاندھی نے منگل کےروز ٹوئیٹ کیا،"گاندھی جی کےتاریخی دانڈی مارچ کی سالگرہ کے موقع پر کانگریس ورکنگ کمیٹی نے احمدآباد میں آرایس ایس ،بی جے پی کی انتہاپسندی، غصہ اور منافرت پھیلانے اور لوگو ں کو بانٹنے والی سوچ کو شکست دینےکا عزم کیاہے ۔اس کے لیے جو بھی قربانی دینی پڑے گی دیں گے اور یہ لڑائی جیتیں گے ۔



"


اس کے ساتھ ہی انھوں نے احمدآباد میں آج کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ کی کچھ تصویریں بھی پوسٹ کی ہیں جن میں پلوامہ کےشہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ہی محترمہ سونیا گاندھی ،سابق وزیراعظم منموہن سنگھ ،پرینکا گاندھی ،کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال ،احمد پٹیل اے کے انٹونی ،جیوترآدتیہ سندھیا سمیت کئی دیگر لیڈران موجود ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی اسٹیج کےٹھیک پیچھے ایک اور اہم تصویر لگی ہے جس میں گاندھی جی ،سابق صدر راجیندر پرساد ،پنڈت جواہر لعل نہرو ،سردار ولبھ بھائی پٹیل ،مولانا ابوالکلام آزاد ،سرحدی گاندھی سمیت کئی اہم رہنما دانڈی مارچ پر نکل رہے ہیں ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.