نئی دہلی 31 اگست :- نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ دہشت گردی کا کوئی ذات یا مذہب نہیں ہے اور یہ سماج اور انسانیت کے لئے ایک خطرہ ہے۔
انہوں نے کشمیر کی وادی میں مذہب کا استعمال اکسانے اور اور دہشت
گردی کے لئے بالوسطہ طور پر پاکستان کی کوششوں کا حوالہ دیا اور کہا، ’’کوئی مذہب انتہا پسندی نہیں سکھاتا ہے نہ ہی اس کی تبلیغ کرتا ہے اور نہ اس کی حمایت کرتا ہے۔
ایک دہشت گرد انسان نہیں ہوتاہے۔