ذرائع:
حیدرآباد:بی جے پی کے سینئرلیڈر اورراجیہ سبھارکن ڈاکٹر لکشمن نےواضح کیاکہ انتخابات میں بی آرایس سے اتحادکاسوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔انہوں نے کہاکہ بی آرایس کی حالت فی الحال ڈوبی ہوئی کشتی جیسی ہے۔اورایسی پارٹی سے بی جے پی کبھی ہاتھ نہیں ملاسکتی۔اس سلسلے میں انہوں نے اتوارکوحیدرآباد میں میڈیا کےنمائندوں سے بات چیت کی۔
لکشمن نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ بی آرایس اور کانگریس
پارٹی اتحاد کے تعلق سے سازشیں کررہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ لوک سبھا انتخابات میں کانگریس اور بی جے پی کے درمیان مقابلہ رہے گا۔لکشمن نے دعوی کیاکہ تیسری بار بھی بی جے پی ہی اقتدار میں آئےگی۔انہوں نے کہاکہ عوام میں نریندرمودی کے تعلق سے اعتماد میں اضافہ ہواہے۔اور مودی کی قیادت میں ملک کو ہرشعبے میں ترقی حاصل ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ تلنگانہ کے سبھی 17حلقوں میں مقابلہ کیا جائےگا۔اور 10سے زائد حلقوں میں بی جے پی کی کامیابی یقینی ہے۔