: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 25 ستمبر (یو این آئی) سپریم کورٹ نے بدھ کو کہا کہ ہندوستان کے کسی بھی حصے کو 'پاکستان' نہیں کہا جا سکتا کیونکہ یہ ملک کی علاقائی سالمیت کے خلاف ہے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس سنجیو کھنہ، جسٹس بی آر گاوائی،
جج سوریہ کانت اور رشی کیش رائے پر مشتمل آئینی بنچ نے کرناٹک ہائی کورٹ کے جج جسٹس وی سریشانند کی طرف سے ایک معاملے کی سماعت کے دوران بنگلورو کے ایک حصے کو پاکستان کہنے کے معاملے میں ازخود نوٹس کی سماعت کرتے ہوئے سخت لہجے میں یہ تبصرہ کیا۔