حیدرآباد،26 مارچ (ذرائع) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اعلان کیا کہ ریاست میں کوئی لاک ڈاؤن نہیں ہوگا اور یقین دلایا کہ اس سلسلے میں جلد بازی کے فیصلے نہیں کیے جائیں گے۔
تاہم ، انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ کوویڈ 19 کے گائیڈ لائنس پر سختی سے عمل کریں اور بڑے پیمانے پر اجتماعات سے دور
رہیں۔
ریاست میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے لازمی طور پر ماسک پہننا ، ہاتھوں کو دھونا اور جسمانی فاصلے کو برقرار رکھنا چاہیئے-
جمعہ کو اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ حکومت کورونا کیسوں میں اضافے کے بعد بچوں کی حفاظت کے لئے احتیاطی اقدام کے طور پر اسکولوں کو عارضی طور پر بند کرنے پر مجبور ہوگئی ہے۔