نئی دہلی،22فروری:- سپریم کورٹ نے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کو آزاد ایجنسی بنانے سے متعلق ایک وکیل کی عرضی پر فوری طورپر سماعت کرنے سے آج انکار کردیا۔
وکیل منوہر لال شرما نے ملک کی سرفہرست تفتیشی ایجنسی سی بی آئی کو
آزاد ایجنسی بنانے کے لئے ایک عرضی دائر کی اور اس پر فوری طورپر سماعت کی درخواست کی۔
مسٹر شرما نے چیف جسٹس دیپک مشرا کی صدارت والی تین رکنی بنچ کے سامنے معاملہ پیش کرتے ہوئے درخواست کی تھی کہ سی بی آئی کو آزاد تفتیشی ایجنسی بنایاجانا چاہئے۔