: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی/گوہاٹی، 24 جنوری (یو این آئی) کانگریس نے بدھ کو کہا کہ ترنمول کانگریس کی لیڈر ممتا بنرجی انڈیا اتحاد کا ایک اہم حصہ ہیں اور ان کے بغیر اس اتحاد کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔
کانگریس کے میڈیا انچارج جے رام رمیش نے آج آسام کے گوہاٹی میں ایک پر یس کا نفرنس میں ایک سوال کے جواب میں کہا "ممتا نے کہا کہ ہم بی جے پی کو شکست دینا چاہتے ہیں۔ ”ہم بی جے پی کو
شکست دینے کے لیے کوئی قدم پیچھے نہیں چھوڑیں گے اور اسی جذبے کے ساتھ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یا ترا مغربی بنگال میں داخل ہو رہی ہے۔ بھارت جوڑو نیائے یا تر اسے متعلق محترمہ ممتا کے بیان پر انہوں نے کہا کچھ رکاوٹیں آتی رہتی ہیں، انہیں دور کیا جا رہا ہے۔ ترنمول کانگریس اور ممتا بنرجی انڈیا اتحاد کے بڑے لیڈ رہیں اور ان کے بغیر انڈیا اتحاد کا تصور نہیں کیا جا سکتا۔