the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

بنگلورو:اپوزیشن بھارتیہ جنتا پارٹی اور جنتا دل (سیکولر) کی جانب سے ایودھیا میں رام مورتی کی پران پرتیشٹھا کے موقع پر پیر کو عام تعطیل کا اعلان کرنے کے مطالبے کے درمیان ڈپٹی چیف منسٹر ڈی کے شیوکمار نے اتوار کو کہا کہ کانگریس حکومت کو مذہب کے تعلق سے سبق حاصل کرنےکی ضرورت نہیں ہے اور چھٹی کا اعلان کرنے کے لئے حکومت پر دباؤ نہیں ڈالناچاہئے۔
وہیں دوسری جانب  تمکورو میں چیف منسٹر سدارامیا نے واضح کیا کہ حکومت پیر کو عام تعطیل کا اعلان نہیں کرے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ پیر کو بنگلورو کے مہادیو پورہ حلقہ میں ایک سری رام مندر کا افتتاح کریں گے۔
سدرامیا نے کہاکہ ہم نے رسومات پر عمل کرتے ہوئے اپنی ثقافت اور روایت کو جاری رکھا ہے۔ ہمیں مذہب اور عقیدت پر دوسروں سے سبق لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے یہاں صحافیوں سے کہا کہ حکومت پر چھٹی کا اعلان کرنے کے لئے دباؤ بھی نہیں لایا جانا چاہئے۔
ان کا یہ ردعمل دونوں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے حکومت پر عام تعطیل کا اعلان کرنے پر زور دینے کے بعد آیا۔انہوں نے کہاکہ ہم عقیدت، احترام اور مذہب کو تشہیر کے لئے استعمال نہیں کرتے۔ ہم یہ بھی مانتے ہیں کہ دعائیں ہماری مدد کرتی ہیں اور اسی لئے ہم نے لوگوں سے پوجا کرنے کےلئےکہا ہے۔
ریاست کے 33ہزار سے زیادہ مندروں کو پیر کو



خصوصی پوجا کرنے کے لئے محکمہ مزرائی کی جانب سے پہلے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
اس سے قبل اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر آر اشوک نے ریاستی حکومت پر زور دیا کہ وہ عام تعطیل کا اعلان کرے۔ چونکہ ریاست بھر میں متعدد پروگرام منعقد کئے گئے ہیں، اس لئے چھٹی کا اعلان نہ کرنا وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ ایودھیا میں رام مورتی کی پران پرتشٹھا کی راہ میں رکاوٹ بن سکتا ہے۔
 اشوک نے کہا کہ ہر گھر اور تمام مندروں میں چراغ جلا کر اور سری راما آرادھانے کا اہتمام کر کے جشن منا رہے ہیں۔ مرکزی حکومت نے پیر کو بھی آدھے دن کی چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ لوگوں کو جشن منانے کی سہولت فراہم کرنے کے لئے، چھٹی کا اعلان کرنا بہتر ہے۔
ریاستی حکومت کے فیصلے کو بدقسمتی قرار دیتے ہوئے، بی جے پی کے ریاستی صدربی وائی وجئیندرا نے یہاں صحافیوں کو بتایا کہ 22جنوری ایک تاریخی دن تھا۔بی جے پی اور جے ڈی (ایس) دونوں نے ریاستی حکومت سے تعطیل کا اعلان کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ لوگ اس تاریخی تقریب کو دیکھ سکیں۔ بدقسمتی سے، سدارامیا کی قیادت والی کانگریس حکومت نے اسے چھٹی کے دن طورپرنہیں کیا۔ اب بھی زیادہ دیر نہیں ہوئی اور حکومت فیصلہ کر سکتی ہے۔
بی جے پی کے خیالات کی تائید کرتے ہوئے سابق چیف منسٹر ایچ ڈی کمارسوامی نے کہا کہ بی جے پی عام آدمی کے جذبات کی عکاسی کر رہی ہے، جو عام تعطیل کا مطالبہ کر رہی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.