: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 22 اپریل (ذرائع) تلنگانہ کے سی ایم ریونت ریڈی نے کہا کہ ان کی پارٹی کانگریس ریاست میں لوک سبھا کی 17 میں سے 14 سیٹیں جیت لے گی۔ ریڈی نے کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں ایک غیر رسمی بات چیت کے دوران نامہ نگاروں کو بتایا کہ ’’ہر دوا کی ایکسپائری ڈیٹ ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم
نریندر مودی 2024 کے لوک سبھا انتخابات ہار جائیں گے۔ سی ایم ریڈی نے کہا کہ ’’مودی کی ضمانت کی کوئی ضمانت نہیں ہے‘‘۔ انہوں نے اپوزیشن بی آر ایس کو لوک سبھا انتخابات میں ایک بھی سیٹ جیتنے کا چیلنج دیا۔ بی آر ایس کے کھوئے ہوئے ووٹوں سے بی جے پی کو فائدہ ہو سکتا ہے، لیکن کانگریس پھر بھی کم از کم 14 سیٹیں لے سکے گی۔