نئی دہلی/23جون(ایجنسی) ہاپوڑ میں بھیڑ کی طرف سے ایک شخص کو قتل کو لیکر اب خوب سیاست ہورہی ہے، تمام سیاسی جماعتیں اس واقع پر بی جے پی کی مذمت کررہے ہیں، آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین یعنی اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اوسی نے یوگی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ
یوپی میں جب سے بی جے پی کی حکومت آئی ہے مسلم اور دلت کی زندگی کی اہمیت نہیں رہی، بھیڑ کی طرف سے مسلمانوں کو نشانہ بنائے جانے کے واقعات لگاتار سامنے آرہے ہیں.
بتادیں کہ ہاپوڑ ضلع میں 18 جون کو بھیڑ کی طرف سے گئو کشی کے شک میں ایک شخص کو پیٹ پیٹ کر قتل کردیا گیا، جبکہ ایک دیگر شدید زخمی ہے-