the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی : اسرائیل کے وزیر اعظم نتن یاہو اپنے چھ روزہ دورہ پر اتوار کو ہندوستان پہنچے ۔ 15 سال بعد کسی اسرائیلی وزیر اعظم کا یہ ہندوستان کا دورہ ہے ۔ اسرائیلی وزیر اعظم کی میزبانی کیلئے دہلی ، ممبئی اور احمد آباد میں خاص انتظامات کئے گئے ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے پروٹوکول کو توڑتے ہوئے ائیر پورٹ جاکر خود نتن یاہو کا استقبال کیا ۔ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے چانسلر ظفر سریش والا نے ہندوستان کی اس قدم کی تعریف کی ہے ۔ سریشوالا کے مطابق ہندوستان نے آخر کار ویسٹ ایشیا پالیسی پر کام کرنا شروع کردیا ہے۔

ظفر



سریش والا کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کرنے میں کانگریس اور وزیر اعظم مودی کے انداز میں کافی فرق ہے ۔ کانگریس نے نتن یاہو کے ساتھ بند کمرے میں بات چیت کی تھی ، لیکن وزیر اعظم مودی سب کے سامنے اسرائیل کے وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے۔

خیال رہے کہ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے چانسلر ظفر سریش والا نے حال ہی میں اسرائیل اور فلسطین کا دورہ کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے اسرائیل اور فلسطین کو لے کر اپنا موقف واضح کردیا ہے ۔ گزشتہ سال جولائی میں وزیر اعظم مودی نے اسرائیل کا دورہ کرکے اس سمت میں پہلا قدم بڑھادیا تھا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.