چنئی،29ستمبر(ایجنسی)وزیر دفاع نرملا سیتارمن نے کہا ہے کہ ہندوستانی فوج کے ذریعہ پاکستان کے خلاف کی گئی سرجیکل اسٹرائک میں کچھ بھی شرمناک نہیں ہے۔
محترمہ سیتارمن نےکہا کہ ہندوستانی فوج نے صرف اپنا فرض انجام دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فوجی کیمپ میں سوئے اپنے ساتھیوں پر حملہ کرنےوالوں کے خلاف ہندوستانی فوجیوں نے کارروائی کی ہے۔
وزیردفاع نے ہفتے کو نامہ نگاروں سے کہا کہ 2016 کے دوران کی گئی سرجیکل اسٹرائک بہت ہی اہم تھی۔انہوں نے سرجیکل اسٹرائک کو صحیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب فوج کے جوان فوجی کیمپ میں سورہے ہوں اور ایسے میں کوئی ان پر حملہ کردے تو اپنے ساتھیوں کو بچانے کے لئے جوابی کارروائی کرنا کوئی غلطی نہیں ہے۔
start;">وزیردفاع نے کہا،"ہندوستان دہشت گردی کو کبھی بھی برداشت نہیں کرےگا اور ہمارے جوانوں نے صرف اپنا فرض ادا کیا ہے۔"
محترمہ سیتارمن نے کہا کہ ہندوستان سرجیکل اسٹرائک کی دوسری سالگرہ کے موقع پر ملک بھر کے 32شہروں میں 146پراکرم پرو2018145منا رہاہے۔ہندوستانی فوج سرجیکل اسٹرائک کی دوسری سالگرہ پر منعقد پروگراموں کے دوران اس سے متعلق ویڈیو لوگوں کو دکھا رہی ہے اور ساتھ ہی ملک کے عوام کو یہ بھی بتا رہی ہے کہ سرجیکل اسٹرائک کی ضرورت کیوں پڑی۔
نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب میں انہوں نے کہا،"سرحد پار سے دراندازی جاری ہے،لیکن ہم ان دراندازوں کا مسلسل خاتمہ کررہے ہیں اور مجھے پورا یقین ہے کہ ہم اس قدم سے سرحد پار سے دہشت گردوں کی دراندازی اور ان کے ٹریننگ کیمپوں کو روکنے میں کامیاب ہوں گے۔