the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی

حیدرآباد۔ 25 مارچ :- نرمل شہر میں رام نوامی جلوس کے دوران مسجد پر پتھراؤ سے حالات کشیدہ ہوگئے اور ایک گروپ کے پتھراؤ میں پولیس کے اعلیٰ عہدیدار زخمی ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ رات تقریباً 9 بجے جب نرمل شہر کے مختلف علاقوں سے جلوس گذرتا ہوا مسجد گلزار ترکاری مارکٹ پہونچا تو جلوس سے مسجد پر پتھراؤ کیا گیا۔ شرپسندوں کے اس اقدام میں مسجد کے شیشے ٹوٹ گئے۔ مسجد پر پتھراؤ کی اطلاع کے ساتھ ہی مسلم نوجوانوں کی کثیر تعداد مسجد گلزار پہنچ گئی اور خاطیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کرنے لگی۔ 


اس دوران نامعلوم افراد کے پتھراؤ میں حالات کی



نگرانی کررہے ایڈیشنل ایس پی دکھشنا مورتی شدید زخمی ہوگئے جس کے ساتھ ہی پولیس نے لاٹھی چارج کرتے ہوئے دونوں گروپس کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیاس شیلس کا استعمال کیا۔ اس کارروائی سے سارے نرمل میں بے چینی پھیل گئی اور پولیس نے نرمل کے علاوہ دیگر حساس مقامات اور منڈل ہیڈکوارٹرس میں بھی پولیس کو چوکس کردیا۔ ضلع ایس پی ایس واریار بھی مقام واقعہ پہنچ گئے اور رات دیر گئے تک انہوں نے مسجد کے قریب کیمپ کئے رہے۔ احتجاجی مسلم نوجوانوں کو ایس پی نے خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کا تیقن دیا اور سارے علاقہ میں پولیس کو کثیر تعداد میں تعینات کرتے ہوئے طلایہ گردی بڑھا دی گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ نرمل کے مختلف مقامات سے نکالے جانے والے جلوس کا اختتام مسجد سے قریب واقع ایک مندر پر ہوتا ہے اور مسجد گلزار ترکاری مارکٹ کا یہ علاقہ مسلم اکثریتی علاقہ ہے۔ پولیس کے زائد پیکٹس کو اسی علاقہ میں تعینات کیا گیا ہے اور پولیس کے اعلیٰ عہدیدار نرمل کے حالات پر سخت نظر رکھے ہوئے ہیں۔


اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.