کوذی کوڈ/24مئی(ایجنسی) شمالی کیرالا میں نپاہ وائرس کے انفیکشن سے اب تک12 افراد مر چکے ہیں۔
اسپتال کے ذرائع کے مطابق چاندرگاروتھ گاؤں کے رہنےوالے 62 سالہ ویلینچےکٹی موسی کی آج موت گئی۔
قبل ازیں کوجھی کوڈ اور ملپورم کے اضلاع میں 11 افراد ہلاک ہوئےتھے۔ جن میں موسی کے دو بیٹوں ثابت اورصالح سمیت خاندان کےتین لوگ شامل تھے۔
محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق کوجھی کوڈ میڈیکل کالج میں داخل 8لوگوں کی حالت پر گہری نظررکھی جارہی ہے۔
Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">علاقے میں حالات کی سنجیدگی کو دیکھتےہوئے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے سیاحوں کو کیرالا کے شمال اضلاع میں جانےپرپابندی عائدکرتےہوئےوارننگ جاری کی ہے۔
ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے سیکرٹری راجیو سدانندن کے مطابق ریاست کے کسی بھی حصے پر سفر پرجانامحفوظ ہے۔ لیکن سیاحوں کو ملپورم، کوجھی کوڈ، ویناڈاد اور کنور کا سفر کرتے وقت اضافی نگرانی کرنے کی ضرورت زوردیا۔بہتر یہی ہےکہ فی الحال ان اضلاع میں سفرملتوی کردیاجائے۔
ریاستی وزیر صحت کےکےشیلجانےبتایا کہ ریاستی حکومت نے کوجھی کوڈ میں جمعہ کو آل پارٹی اجلاس بلایا ہے۔اجلاس میں موجودہ صورتحال پر سنجیدگی سے بات چیت ہوگی۔