the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 06 اپریل (یو این آئی) دہلی میں بڑھتے کورونا وائرس کے کیسز کے پیش نظر منگل کی رات سے کرفیو لگانے کا اعلان کیا گیا ہے 30 اپریل تک نافذ نائٹ کرفیو کے تحت رات 10 سے صبح پانچ بجے تک عوام کے گھر سے باہر نکلنے پر پابندی ہوگی  دہلی ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) نے آج اس سلسلے میں ایک گائڈ لائن جاری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر رات کا کرفیو لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کرفیو رات 10 بجے سے صبح پانچ بجے تک نافذ رہے گا۔ عوامی گاڑیوں جیسے بس، آٹو،



ٹیکسی کو طے شدہ وقت کے بعد انہی لوگوں کو لانے اور لے جانے کی اجازت ہوگی جنھیں اس دوران رخصت دی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے جمعہ کے روز کہا تھا کہ دہلی میں کورونا کی صورتحال قابو میں ہے اور حکومت کا لاک ڈاؤن لگانے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ہم صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور مستقبل میں ضرورت پڑتی ہے تو عوام سے بات کرکے کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کورونا کی چوتھی لہر کا سامنا کر رہی ہے لیکن یہ گذشتہ لہر سے کم سنگین ہے لہٰذا ابھی گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.