نائجیریا/2مئی(ایجنسی) نائجیریا کے شمالی-مشرقی حصے میں منگل کو ایک مسجد میں دو دھماکے ہونے سے کم از کم 24 نمازی مارے گئے۔ ان میں سے کئی کی جان تب چلی گئی جب وہ پہلے دھماکہ کے ڈر سے بھاگتے ہوئے دوسرے دھماکہ کی زد میں آ گئے۔
"Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">موبی شہر میں یہ حملہ ایک ایسے وقت ہوا ہے جب ایک دن پہلے ہی صدر محمد بحاری نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات کی تھی اور بوکو حرام انتہا پسند تنظیم کے خطرے پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ بوکوحرام کو فوری طور پر منگل کے دھماکوں کے لئے ذمہ دار مان لیا گیا۔