نئی دہلی، 13 دسمبر :- قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) کو پنجاب میں جنوری 2016 سے اب تک ہدف بنا کر کئے گئے چھ قتل کی جانچ کا کام سونپا گیا ہے۔
نومبر 2017 میں آر ایس ایس کے ’مکھیہ شکشک‘ روندر گوسائیں کے قتل کی تحقیقات این آئی اے کو سونپی گئی ہے. گوسائیں کے قتل کیس کے علاوہ این آئی اے لدھیانہ کے قدوائی نگر میں آر ایس ایس برانچ میں 18 جنوری 2016 کو ہوئی فائرنگ، لدھیانہ میں ہی فروری 2016 کو امت
اروڑہ کے قتل کی کوشش، کھنہ میں اپریل 2016 کو درگا داس کا قتل،جنوری 2017 میں لدھیانہ میں امت شرما کا قتل، گزشتہ فروری میں کھنہ ضلع کے مالود گاؤں میں ہو نے والے دوہرے قتل اور گزشتہ جولائی میں لدھیانہ کے سالم طبری میں پیسٹر سلطان مسیح کے قتل معاملہ کی بھی جانچ کرے گی۔
سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ این آئی اے کی ٹیم قتل سے متعلق سبھی معاملوں کو اپنے ہاتھ میں لینے کے لئے پہنچ چکی ہیں۔