نئی دہلی،19 ستمبر(یواین آئی) قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) نے کیرالہ اور مغربی بنگال کے کئی علاقوں میں ایک ساتھ چھاپہ مارکر القاعدہ کے نو دہشت گردوں کو ہفتے کی صبح گرفتار کیا۔ ان دہشت گردوں کا قومی دارالحکومت سمیت ملک کے کئی علاقوں میں حملہ کرنے کا منصوبہ تھا۔
ایجنسی نے بتایا کہ تین دہشت گردوں کو کیرالہ کے ایرناکولم سے اور چھ کو مغربی بنگال کے مرشد آباد سے گرفتار کیا گیا ہے۔پوچھ تاچھ کےلئے
حراست میں لئے جانے کےلئے دہشت گردوں کو کیرالہ اور مغربی بنگال کی عدالتوں میں آج پیش کیا جائےگا۔
ایجنسی نے کہا،’’ابتدائی جانچ کے مطابق سوشل میڈیا کے ذریعہ سے پاکستان واقع القاعدہ کے دہشت گردوں نے انہیں قومی دارالحکومت سمیت ملک کے علاقوں میں بڑے حملے کرنے کےلئے تیار کیا تھا۔‘‘
ان کے پاس سے بڑی تعداد میں ڈیجیٹل آلات،جہادی ادب اور دستاویز ،تیز ہتھیار ،دیش بم اور حفاظتی جیکٹ برآمد کی گئی ہے۔