نئی دہلی،11نومبر:- نیشنل گرین ٹربیونل(این جی ٹی)نے دہلی حکومت کے طاق -جفت منصوبے پر کئی سوال کھڑے کرنے کے بعد اسے آج کچھ شرائط کے ساتھ منظوری دے دی۔
پیر سے پانچ دن کےلئے نافذ کی جانے والے منصوبے کے تحٹ اس بار دوپہیا گاڑیوں ار خواتین اور سرکاری ملازمین کی گاڑیوں کو بھی کسی قسم کی راحت نہیں ہوگی اور
انہیں بھی اس پر پوری طرح عمل کرنا ہوگا۔
ٹربیونل کے جسٹس سوتنترکمار نے خصوصی سماعت کے دوران دھونیں سے دہلی کے لوگوں کو نجات دلانے کےلئے لائی جارہی اس منصوبے پر کہا کہ امکان کے مطابق اگر اگلے 48گھنٹوں میں بارش نہیں ہوتی ہے تو کسی بھی ذریعہ سے پانی کے چھڑکاؤکا انتظام کرنا ہوگا۔