: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 15 اگست (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے عام انتخابات میں جیت حاصل کرنے کی امید میں حکمت عملی کی منصوبہ بندی میں مصروف اپوزیشن پارٹیوں کو نفسیاتی جھٹکا دیتے ہوئے آج کہا کہ وہ اگلے سال لال قلعے کی فصیل سے قوم سے خطاب کرکے سب کے سامنے پیشرفت کی تفصیلات پیش کریں گے مسٹر
مودی نے 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر قدیم لال قلعہ سے قوم سے خطاب کرتے ہوئے اپنے 10 سالہ دور حکومت میں کئے گئے کاموں کی پیش رفت کی تفصیلات بتائیں اور کہا کہ وہ اگلے سال دوبارہ آئیں گے اور اس مدت میں وہ ملک کو دنیا کی نئی طاقت کے طور پر قائم کرکے پانچ سالوں میں ہندوستان کو دنیا کی تیسری بڑی طاقت بنا دیں گے۔