: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 16 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے نئے وقف قانون کے خلاف عرضداشتوں کے سلسلے میں آج تفصیلی سماعت کی اور حکومت کو اس قانون کے کچھ ضابطوں کے بارے میں سخت سوالات کئے اور اگلی سماعت کے لئے کل کا دن مقرر کیا سہ رکنی بینچ جس کی قیادت چیف جسٹس سنجیو کھنہ کر رہے تھے، نے بحث کے دوران حکومت سے کہا کہ کیا وہ دوسرے مذہبوں کے ٹرسٹوں میں بھی مسلمانوں نمائندگی دے گی۔ اس نے کہا کہ جو وقف جائدادیں سینکڑوں سال پرانی ہیں، ان کے پاس رجسٹریشن کیسے ہو گی اور اس قانون کے مختلف
ضابطوں پر سوالیہ نشان قائم کیا۔ حکومت کی طرف سے کہا گیا کہ یہ قانون دستور کے مطابق ہے۔ حکومت کے وکیل سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے کہا کہ مشتر کہ پارلیمانی کمیٹی اس قانون کے بارے میں تفصیلی جائزہ لیا۔ نوے لاکھ سے زیادہ پٹیشنز موصول ہوئے اور ان کی جانچ بھی کی گئی۔ مشترکہ کمیٹی میں بھی اس پر تفصیلی بحث ہوئی اور یہ طے پایا گیا کہ یہ ملک کے آئین کے کسی بھی شق خلاف ورزی نہیں کر رہا ہے اس کا مقصد وقف جائداد کا صحیح طور پر استعمال ہے۔ قبل ازیں سپریم کورٹ نے مختلف عرضیوں اور پیٹیشن کی سماعت شروع کی۔