حیدرآباد، 4 ڈسمبر (ذرائع) بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کے صدر اور نگراں چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے پارٹی کے نو منتخب ایم ایل ایز کو مبارکباد دی اور اسمبلی انتخابات کے دوران پارٹی کے تمام قائدین کی محنت کی تعریف کی۔ پیر کے روز حیدرآباد کے قریب ایراویلی میں واقع ان کے فارم ہاؤس میں نو منتخب ارکان نے ان سے ملاقات کی۔
ایم ایل اے نے تلنگانہ کے عوام کی خدمت کا
موقع فراہم کرنے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا اور پارٹی کو مضبوط کرنے کا عزم کیا۔
قبل ازیں بی آر ایس کے ورکنگ صدر کے ٹی راما راؤ نے یہاں تلنگانہ بھون میں پارٹی ہیڈکوارٹر میں نومنتخب بی آر ایس ایم ایل ایز کے ساتھ میٹنگ طلب کی۔
انہوں نے انہیں ان کی جیت پر مبارکباد دی اور ان سے کہا کہ وہ تلنگانہ بھون میں پارٹی ہیڈکوارٹرس اور پارٹی کے ضلعی دفاتر میں عوام تک رسائی بنائے رکھے-