the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
اقوام متحدہ، 16 مارچ (ایجنسی) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جمعہ کو نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر ہوئے دہشت گردانہ حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ ان حملوں میں 49 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ سلامتی کونسل کے ارکان نے متاثرہ خاندانوں اور نیوزی لینڈ حکومت سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

سلامتی کونسل نے ایک بیان میں کہا کہ وہ زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت مند ہونے کیلئے دعاگو ہیں۔ کونسل کے ارکان نے دہشت گردی کی قابل مذمت کارروائیوں کے لئے مجرموں، تنظیموں، مالیاتی معاونین اور اسپانسرز کو ذمہ دار ٹھہرانے اور انہیں انصاف کے دائرے میں



لانے کی ضرورت پر زور دیا اور تمام ممالک سے نیوزی لینڈ کی حکومت اور اس سلسلے میں دیگر تمام متعلقہ حکام کے ساتھ فعال طور پر تعاون کرنے کی اپیل کی۔


انہوں نے دوبارہ کہا کہ کہ دہشت گردی کی تمام شکل اور اظہار بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لئے سب سے زیادہ سنگین خطرات میں سے ایک ہے اور تمام ممالک سے بین الاقوامی امن اور سلامتی کے خطروں سے نمٹنے کے لئے تمام قسم کی جنگ سے نمٹنے کی ضرورت پر زور دیا ۔


اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.