the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی، 2 مئی (یواین آئی) حکومت نے چنئی، گوہاٹی اور لکھنؤ کے ہوائی اڈوں پر نئے ٹرمینل کی تعمیر کے لئے پانچ ہزار کروڑ روپے کے پروجیکٹ کو آج منظوری دے دی۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں آج یہاں ہونے والی اقتصادی امور کی مرکزی کابینہ کمیٹی کی میٹنگ میں اس سلسلہ میں پیش کی گئی تجویز کو منظوری دی گئی۔ میٹنگ کے بعد شہری ہوابازی کے وزیر سریش پربھو نے بتایا کہ کابینہ نے لکھنؤ، گوہاٹی اور چنئی کے ہوائی اڈوں پر نئے ٹرمینل بنانے کی تجویز کو منظور کر لیا ہے۔ ان کی کل لاگت 5000 کروڑ روپے سے زیادہ



ہو گی۔ انہوں نے بتایا کہ شمال مشرقی علاقے اور جنوب مشرقی ایشیا کے لئے داخلہ کا دروازہ گوہاٹی ہوائی اڈے پر نئے ٹرمینل بنانے کے لئے 1383 کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔
اس کی صلاحیت 90 لاکھ مسافر سالانہ ہوگی۔ اس سے حکومت کی ’ایکٹ ایسٹ‘ کو تقویت ملے گی اور شمال مشرقی علاقے میں سیاحت کی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ قابل ذکر ہے کہ حکومت نے گوہاٹی ہوائی اڈے سے آسیان ممالک کے لئے ہوائی کنیکٹوٹی دینے کا فیصلہ لیا ہے اور جلد ہی یہاں سے سنگاپور کے لئے پرواز شروع ہونے کا امکان ہے۔
یو این آئی،اظ

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.