حیدرآباد5ستمبر(یواین آئی)تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے کہا ہے کہ نئے سکریٹریٹ مندر،مساجد اور چرچ کی تعمیر سرکاری مصارف پر کی جائے گی۔
انہوں نے اعلان کیا کہ اسمبلی کے مجوزہ
سیشن کے اختتام کے بعد ایک ہی دن تمام عبادت گاہوں کا سنگ بنیاد رکھاجائے گا اورتعمیر ی کام شروع کرتے ہوئے اس کو جلد ہی مکمل کرلیاجائے گا۔
اس طرح ریاست کی گنگاجمنی تہذیب کو برقرار رکھاجائے گا۔