نئی دہلی،11ستمبر(ایجنسی) ایودھیا میں بابری مسجد-رام مندر متنازع اراضی کی نگرانی کیلئے نئے مشاہد تقررکئے جائیں گے۔ سپریم کورٹ نے الہ آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے کہا ہے کہ وہ 10 دنوں کے اندر دو ججوں کو آبزرور مقرر کریں۔ ان میں ضلع جج ، ایڈیشنل جج یا اسپیشل جج ہوسکتے ہیں ۔ سپریم کورٹ نے چھ ضلعوں کے ججوں کی فہرست ہائی کورٹ کو واپس بھیجی ہے۔
اس سلسلہ میں محمد ہاشم کی جانب سے پیش سینئر وکیل کپل سبل کے مطالبہ کو سپریم کورٹ نے ٹھکرادیا۔
کپل سبل نے مطالبہ کیا تھا کہ پہلے سے متعین آبزرور ٹی ایم خان اور ایس کے سنگھ کو اس عہدہ پر مشاہد رہنے دیا جائے۔ کپل سنبل نے کہا کہ وہ گزشتہ 14 سالوں سے مشاہد ہیں ، اس لئے بہتر ہوگا کہ ان سے پوچھ لیا جائے کہ وہ مشاہد برقرار رہنا چاہتے ہیں یا نہیں؟۔