ذرائع:
وزراء کی حیثیت سے حلف لینے کے بعد وزیر داخلہ اتم کمارریڈی، وزیر فینانس سریدھربابو اور وزیر عمارات و شوارع پی سرینواس ریڈی نے حیدرآباد کے ہوٹل تاج کرشنا میں
کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے اور تلنگانہ کانگریس امور کے انچارج مانک راؤ ٹھاکرے سے ملاقات کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر تلنگانہ پی سی سی کے کارگزار صدر محمد اظہر الدین، سیکرٹری محمد امتیاز اور دوسرے موجود تھے۔