نئی دہلی 6 اگست (یو این آئی) صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر منوج سنہا کو جموں وکشمیر کا نیا لیفٹیننٹ گورنر مقرر کیا ہے۔
راشٹرپتی بھون کے جاری کردہ ریلیز کے مطابق مسٹر کووند نے گریش چندر مرمو کا استعفیٰ منظور
کرلیا ہے اور مسٹر سنہا کو زیر مرکزی ریاست کا نیا لیفٹیننٹ گورنر مقرر کیا ہے۔
اس سے قبل بدھ کے روز مسٹر مرمو نے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق مسٹر مرمو کو دہلی میں دیگر ذمہ داری اور عہدہ دیئے جانے کا امکان ہے۔