ذرائع:
بنگلورو: کرناٹک کے بی جے پی کے نئے ریاستی صدر بی وائی وجیندرا پارٹی کے سینئر لیڈروں کے گھر جا رہے ہیں اور آشیرواد حاصل کر رہے ہیں۔ اس کے ذریعے انہوں نے نااتفاقیوں کودورکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی مناسبت سے وہ سب سے پہلے سابق وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی سے ان کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کا آشیرواد لیا۔ بعد میں، وہ پدمنابھ نگر میں سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے گھر گئے اور 20 منٹ تک بات چیت کی۔
بعد میں انہوں نے سابق وزیر اعلیٰ ایس ایم کرشنا سے ملاقات کی اور ان کا
آشیرواد لیا۔
وجیندرانے بنگلوروکے آر ٹی نگر میں بومئی سے ملاقات کے بعد میڈیا کوبتایاکہ میں نے بومئی سے آشیرواد اور رہنمائی مانگی ہے۔ وہ اس بات پر بھی خوش ہیں کہ پارٹی قیادت نے اچھا فیصلہ لیا ہے اور کہا کہ ریاستی صدر کے عہدے پر فائز ہونے سے انہیں کافی تقویت ملی ہے۔ بی جے پی کے نئے صدرنے کہاکہ صرف بومئی ہی نہیں تمام سینئرز نے کہا ہے کہ وہ سب مکمل تعاون کرینگے۔اور ہمیں اگلے لوک سبھا انتخابات کا ایک ساتھ مقابلہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سبھی قائدین نےاس پس منظر میں دورے کرنے اور پارٹی کومستحکم کرنے کا یقین دلایاہے۔